علاقائی
خلاصہ
- کراچی:(دنیا نیوز) شہرِ قائد کے علاقے مٹیاری میں کار اور موٹرسائیکل میں تصادم سے 2 نوجوان جاں بحق ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق مٹیاری میں ہالا لنک روڈ پر تیز رفتار کار نے مخالف سمت میں آنے والی موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس پر سوار 2 نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملنے پر اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے جب کہ مرنے والے نوجوانوں کی شناخت نوید اور عاصم کے نام سے ہوئی ہے۔
دوسری جانب دونوں نوجوانوں کی لاشیں ضروری قانونی کارروائی کے لیے تعلقہ ہسپتال ہالا منتقل کردی گئیں اور حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔