رحیم یار خان: سندھ پنجاب بارڈر کے قریب پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک

رحیم یار خان: سندھ پنجاب بارڈر کے قریب پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ کوٹ سبزل پولیس کو ڈکیتی کی اطلاع موصول ہوئی تھی، جس پر پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کا تعاقب کیا، پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی۔

ترجمان نے بتایا فائرنگ کے تبادلے میں ایک نامعلوم ڈاکو ہلاک ہوگیا، جبکہ دیگر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، ہلاک ڈاکو کے قبضے سے ناجائز اسلحہ اور ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔

پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ساتھی ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ ہلاک ڈاکو کی شناخت اور واقعے سے متعلق مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔