کرائم
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) مبینہ رشوت وصولی کی ویڈیو سامنے آنے پر اے ایس آئی نور کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات پر اے ایس آئی نور کو حوالات میں بند کر دیا گیا، جبکہ ملزم کے خلاف تھانہ شاہدرہ میں مقدمہ نمبر 4881/26 درج کر لیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کی مکمل انکوائری ایس پی سٹی کو مارک کر دی ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق انکوائری میں ذمہ داری ثابت ہونے پر مزید سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ رشوت ستانی، اختیارات سے تجاوز اور شہریوں سے ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں، پولیس اہلکار قانون کے محافظ ہیں، شہریوں سے بدسلوکی یا غیر قانونی رعایت کی کوئی گنجائش نہیں۔