فیصل آباد: جھمرہ میں سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں اجرتی قاتل ہلاک

فیصل آباد: جھمرہ میں سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں اجرتی قاتل ہلاک

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت سفیان کے نام سے ہوئی ہے، جسے مبینہ طور پر اجرتی قاتل بتایا جاتا ہے، سی سی ڈی ٹیم ملزمان کی گرفتاری کیلئے جا رہی تھی کہ راستے میں ملزمان سے آمنا سامنا ہوگیا۔

اس دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ٹارگٹ کلر سفیان ہلاک ہوگیا، ہلاک ملزم مبینہ طور پر بدنام زمانہ سیکھ گینگ کا متحرک رکن تھا اور درجنوں قتل سمیت دیگر سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی لاش قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہے، جبکہ واقعے کے بعد دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے تلاش شروع کردی گئی۔