ساہیوال میں مچھلی کے شکار پر مبینہ جھگڑے میں نوجوان قتل

ساہیوال میں  مچھلی کے شکار پر مبینہ جھگڑے میں  نوجوان قتل

 عینی شاہدین کے مطابق ساہیوال کے علاقے دادڑہ بالا میں دریائے راوی کے کنارے مچھلی کے شکار کے معاملے پر مبینہ جھگڑے کے دوران تین افراد نے ڈنڈوں اور سوٹوں سے تشدد کرکے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ نوجوان دریائے راوی میں مچھلی کا شکار کرنے لگا تو مبینہ ملزمان نے اسے منع کیا، جس پر دونوں فریقوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

دوسری جانب پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے،حکام کا کہنا تھاکہ ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔