علاقائی
خلاصہ
- اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) پولیس علی وسیم نے اختیارات کے ناجائز استعمال اور شہری کو اس کے والد سمیت غیر قانونی حراست میں رکھنے پر تین پولیس افسران کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔
ڈی آئی جی اسلام آباد کے مطابق معاملے کی محکمانہ انکوائری کی گئی، جس میں شہری اور اس کے والد کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھنے اور اختیارات سے تجاوز کے الزامات ثابت ہوئے۔
دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ انکوائری کے دوران تینوں افسران اپنے آپ کو بے گناہ ثابت کرنے میں ناکام رہے۔
علاوہ ازیں برطرف کیے جانے والے پولیس افسران میں سب انسپکٹر محمد عظیم، کانسٹیبل محمد بلال اور کانسٹیبل سعد امتیاز شامل ہیں۔
مزید برآں ڈی آئی جی علی وسیم کا کہنا تھا کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں تینوں افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی مکمل کرتے ہوئے انہیں ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔