علاقائی
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں ٹریفک حادثہ کے دوران موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ شاہراہ فیصل پر ڈرگ روڈ انڈر پاس کے قریب ٹریفک حادثے میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثہ ڈرگ روڈ انڈر پاس کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو ٹیم نے لاش کو ہسپتال منتقل کردیا جب کہ جاں بحق موٹر سائیکل سوار کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی، حادثے کے حوالے سے مزید کارروائی جاری ہے۔