کرائم
خلاصہ
- نوشہروفیروز:(دنیا نیوز) اندرون سندھ کے علاقے نوشہرہ فیروز میں بچوں کی معمولی لڑائی میں بڑے کود پڑے اور گولیاں چلنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ گاؤں ظاہر پیر میں پیش آیا جہاں بچوں کی لڑائی کے معاملے پر بڑوں کی مداخلت سے خونیں تصادم میں تبدیل ہو گیا۔
حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب پولیس نے فائرنگ کے واقعے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔