کرائم
خلاصہ
- عمرکوٹ: (دنیا نیوز) اندرون سندھ کے علاقے عمر کوٹ میں مقامی زمیندار کی مبینہ نجی جیل سے خواتین اور بچوں سمیت 34 ہاریوں کو بازیاب کرا لیا گیا۔
پولیس کے مطابق زمیندار پر الزام تھا کہ وہ ہاریوں سے جبری مشقت لیتا ہے اور ان کی اجرت کا حساب نہیں کرتا، کارروائی کے دوران بازیاب کرائے گئے ہاریوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
حکام کا کہنا تھا کہ پولیس کے مطابق بازیاب ہونے والے تمام ہاریوں کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا، تمام بازیاب ہاریوں کو قانونی کارروائی کے لیے عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔
دوسری جانب واقعے سے متعلق مزید تفصیلات اور زمیندار کے مؤقف کے بارے میں تاحال معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔