کرک میں موٹر سائیکلوں میں تصادم، بچے سمیت دو افراد جاں بحق

کرک میں موٹر سائیکلوں میں تصادم، بچے سمیت دو افراد جاں بحق

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ورانہ کے قریب پیش آیا جہاں دو مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکلوں آپس میں ٹکرا گئے جس میں بچے سمیت دو افراد دونوں پر ہی دم توڑ گئے جب کہ دو افراد زخمی ہو گئے۔

 ذرائع کا کہنا تھا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب حادثے کے نتیجے میں جانی نقصان پر علاقے میں افسوس کی فضا پائی جاتی ہے۔