مظفرگڑھ میں تاجروں اور ایلیٹ فورس میں ہاتھا پائی، جیولر کے اغواء کیخلاف احتجاج

مظفرگڑھ میں تاجروں اور ایلیٹ فورس میں ہاتھا پائی، جیولر کے اغواء کیخلاف احتجاج

پولیس کے مطابق تھانہ سول لائن پولیس اور ایلیٹ فورس کی جانب سے سب انسپکٹر کو تحویل میں لیے جانے کے بعد تاجروں نے ملتان روڈ پر احتجاج شروع کردیا۔

تاجروں نے الزام عائد کیا کہ پولیس کی وردی اور سادہ لباس میں ملبوس مسلح افراد نے جیولر کی دکان پر دھاوا بولا اور لاکھوں روپے مالیت کا سونا اور 25 لاکھ روپے چوری کر لیے۔

تاجروں کے مطابق مسلح افراد عمیر نامی جیولر کو بھی اغواء کر کے لے گئے جبکہ دکان کے سی سی ٹی وی کیمرے اور ڈی وی آر بھی ساتھ لے گئے۔

تاجروں کا کہنا تھا کہ مسلح افراد کے ساتھ آئے پولیس کی وردی میں ملبوس ایک شخص کو پکڑ کر مقامی پولیس کے حوالے کیا گیا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ جیولر شاپ میں کی گئی کارروائی کی کوئی اطلاع مقامی پولیس کو نہیں دی گئی تھی، تاجر قانونی کارروائی کیلئے درخواست دیں تو کارروائی کی جائے گی اور مبینہ مغوی کو بھی بازیاب کروایا جائے گا۔