بچے کو گاڑی سے کچلنے کے واقعے میں اہم پیش رفت، ملزم کا ڈی این اے کرا لیا گیا

بچے کو گاڑی سے کچلنے کے واقعے میں اہم پیش رفت، ملزم کا ڈی این اے کرا لیا گیا

ملتان میں بچے کو گاڑی سے کچل کر قتل کرنے کے معاملے میں پولیس نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے ملزم توقیر کا نشتر پسپتال سے ڈی این اے ٹیسٹ کروا لیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے میں زیادتی کا شبہ سامنے آنے پر ملزم کا ڈی این اے سیمپل حاصل کیا گیا ہے، جس کی رپورٹ آنے کے بعد معاملے کی مزید تفصیلات واضح ہو سکیں گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی این اے رپورٹ کی روشنی میں مقدمے کا جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر اس میں مزید دفعات بھی شامل کی جائیں گی۔

حکام کے مطابق فی الحال ڈی این اے رپورٹ کا انتظار ہے، جس کے بعد ہی زیادتی کے شبے اور واقعے کے دیگر پہلوؤں سے متعلق صورتحال واضح ہو سکے گی۔