حیدرآباد میں مبینہ کچی شراب پینے سے 2 افراد جاں بحق

حیدرآباد میں مبینہ کچی شراب پینے سے 2 افراد جاں بحق

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ تھانہ بھٹائی نگر کی حدود میں  پیش آیا جہاں مبینہ طور پر کچی شراب پینے سے دو افراد  موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

 حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت 40 سالہ محسن اور 55 سالہ بابو قریشی کے نام سے ہوئی ہے، دونوں افراد کی اموات الگ الگ مقامات پر ہوئیں۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ کی جس نے دونوں افراد کی لاشیں اپنی نگرانی میں ہسپتال منتقل کرائیں۔

 پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جب کہ اموات کی اصل وجوہات اور مبینہ طور پر کچی شراب پینے کے حوالے سے حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔