چچازاد بھائیوں کے درمیان جھگڑے میں ایک نوجوان جاں بحق، 4 افراد زخمی

چچازاد بھائیوں کے درمیان جھگڑے میں ایک نوجوان جاں بحق، 4 افراد زخمی

عینی شاہدین کے مطابق  خونریز واقعہ گاؤں سہارو میں  پیش آیا جہاں چچازاد بھائیوں کے درمیان معمولی تلخ کلامی پر جھگڑا شدت اختیار کر گیا، جس  کے دوران گولیاں چل گئیں۔

اہل علاقہ نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جب کہ گولیاں لگنے سے  4 افراد زخمی ہو گئے، واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس نے مرنے والے نوجوان کی لاش اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں منتقل کرایا جہاں زخمیوں کا علاج ومعالجہ کیا جا رہا ہے ۔

دوسری جانب تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ واقعہ کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے جب کہ ملزم کی گرفتاری کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔