کراچی: ملزم نے غیرت کے نام پر اہلیہ اور اس کے دوست کو قتل کر دیا

کراچی: ملزم نے غیرت کے نام پر اہلیہ اور اس کے دوست کو قتل کر دیا

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت جمیلہ زوجہ ایوب اور مہر علی ولد دادو کے نام سے ہوئی ہے، واقعہ غیرت کے نام پر پیش آیا، جہاں ملزم ایوب نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنی اہلیہ اور اس کے دوست کو قتل کیا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے، جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے دو خول بھی ملے ہیں، جبکہ دونوں لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔