کرائم
خلاصہ
- شکارپور: (دنیا نیوز) شکار پور کی تحصیل گڑھی یاسین کے نواحی گاؤں کھنڈ معرفانی میں پولیس نے آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس کی جانب سے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں ڈرون ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ آپریشن کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا، ہلاک ڈاکو کی شناخت شوکت عرف وادھو معرفانی کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک ڈاکو قتل، اغوا برائے تاوان اور پولیس مقابلوں سمیت 12 مقدمات میں مطلوب تھا۔
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو پولیس اہلکار نہال بروہی کی شہادت میں بھی ملوث تھا، آپریشن کے دوران 10 سے زائد ڈاکو زخمی بھی ہوئے، پولیس نے نواحی گاؤں کھنڈ معرفانی میں مزید کارروائی شروع کر دی۔