شہر قائد میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی پر تیزاب پھینک دیا

شہر قائد میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی پر تیزاب پھینک دیا

ملزم بیوی پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گیا، خاتون 15 فیصد جھلس گی ہے، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو ٹیموں نے متاثرہ خاتون کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تیزاب جھگڑے کے دوران پھینکا گیا، پولیس حکام نے بتایا کہ جھلسنے والی خاتون کی ساس اور نند کو حراست میں لے لیا گیا ہے، دونوں خواتین سے ملزم کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔