بھارتی انتہا پسندوں کا شاہ رخ خان کی گاڑی پر پتھراؤ

Published On 14 Feb 2016 01:29 PM 

شاہ رخ خان کے عدم برداشت پر دیے بیان کو انتہا پسند بھارتی بھلانے کو تیار نہیں ہیں۔ احمد آباد میں کنگ خان کی گاڑی پر پتھراؤ کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان گاڑی میں موجود نہیں تھے۔

احمد آباد: (دنیا نیوز) انتہا پسند بھارت میں مسلمان ہونا جرم ٹھہرا۔ جنونی بھارتی شاہ رخ خان کا سچ ہضم کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ وہ آج صبح ممبئی سے احمد آباد پہنچے تو انتہا پسند بھارتیوں نے ان کی گاڑی پر پتھراؤ کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پتھراؤ کے وقت بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان گاڑی میں موجود نہیں تھے۔ بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ خان کو بھارت میں بڑھتی عدم برداشت کے خلاف بولنا مہنگا پڑ گیا ہے۔ کبھی ان پر پاکستانی ایجنٹ ہونے کا الزام لگا، کبھی ان کی فلم کی ریلیز روکنے کی کوشش کی گئی اور کبھی انہیں پاکستان چلے جانے کا مشورہ دیا گیا۔