لاہور (دنیا نیوز ) اردو کے عظیم شاعر اور نغمہ نگار کیفی اعظمی کو مداحوں سے بچھڑے 16 سال ہوگئے۔ ان کا اصل نام سید اختر حسین رضوی تھا مگر دنیا انہیں کیفی اعظمی کے نام سے جانتی ہے۔
ان کا پہلا شعری مجموعہ جھنکار کے نام سے شائع ہوا۔ کیفی اعظمی نے لاتعداد گانے لکھے۔ فلم پاکیزہ، ہیر رانجھا اور ارتھ کے گیت بے حد مقبول ہوئے۔
اردو شاعری کے فروغ کے لئےانہیں ساہتیا اکیڈمی فیلوشپ انعام سے نوازا گیا۔ وہ بالی وڈ اداکارہ شبانہ اعظمی کے والد اور شاعر جاوید اختر کے سسر ہیں۔ کیفی اعظمی 2002 میں اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔