نیہا نے اچانک شادی کرنے کیوجہ بتا دی

Last Updated On 28 May,2018 12:09 pm

ممبئی(روزنامہ دنیا ) اداکارہ نیہا دھوپیا نے انگد بیدی سنگھ سے اچانک شادی کرنے کی وجہ بتادی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیہا دھوپیا کا کہنا تھا صرف میرے دوست وغیرہ جانتے تھے کہ انگد میرے لئے جذبات رکھتے تھے

جبکہ انہوں نے چار سال قبل مجھے شادی کی آفر کی تھی لیکن اس وقت مجھے کسی اور میں دلچسپی تھی تاہم چار سال بعد انگد نے مجھے دوبارہ شادی کی آفر کی۔

اداکارہ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا مجھے ہمیشہ صحیح وقت اور صحیح جگہ کا انتظار رہتا تھا اور گزشتہ چال سال میں انگد میں خاصی تبدیلیاں دیکھی تھیں اب ہمارے درمیان دوستی سے بڑھ کر ایک رشتہ قائم ہو گیا ہے یہی وجہ ہے کہ میں اْن لوگوں کی طرح نہیں جو اپنی ہر بات سوشل میڈیا پر بتا دیتے ہیں۔