سونیا خان اب مدھوبالا کا کردار کریں گی

Last Updated On 24 September,2018 02:20 pm

لاہور( روزنامہ دنیا) سینئر اداکارہ سونیا خان نے لیجنڈ بھارتی اداکارہ مدھو بالا کا روپ دھار لیا۔ رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے یہ روپ اپنی سالگرہ کے موقع پر دھارا۔

سونیا خان کا کہنا تھا کہ مدھو بالا میری پسندیدہ اداکارہ ہیں، ان سے بہت متاثرہوں ،ان جیسی بن تو نہیں سکتی لیکن ان کا روپ دھار کر اپنا شوق پورا کرلیا، اس سے پہلے میں نے پاکستان میں لیجنڈ اداکارہ کا روپ دھارتے ہوئے کسی کو نہیں دیکھا البتہ بالی ووڈ دھک دھک گرل مادھوری نے کچھ عرصہ قبل یہ گیٹ اپ اپنایا تھا ،اب فینز خود فیصلہ کرینگے کہ کون بہتر نظر آرہا ہے۔

اداکارہ نے اپنی تصاویر کو سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کردیا جہاں متعدد لوگ ان کی تصاویر کو لائیک اور شیئر کر رہے ہیں۔ واضح رہے سینئر اداکارہ سونیا خان ناروے میں پچھلے کئی برس سے مقیم ہیں جبکہ وہ گاہے بگاہے پاکستان بھی آتی رہتی ہیں اور مختلف پراجیکٹس کا حصہ بنتی ہیں ۔
 

Advertisement