تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک نے ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

Last Updated On 23 September,2018 11:53 pm

دبئی: (دنیا نیوز) شعیب ملک نے سلیم ملک کا 7170 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، مایہ ناز آل راؤنڈر پاکستان کی جانب سے ون ڈے میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے ساتویں بلے باز بن گئے۔

ایشیا کپ کا سپر فور مرحلہ، شعیب ملک نے بھارت کے خلاف 78 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ پاکستان کی طرف سے ایک روزہ میچز میں آل راؤنڈر نے سلیم ملک کا ریکارڈ توڑ دیا، سلیم ملک نے 7170 رنز بنا رکھے تھے۔ شعیب ملک نے 270 میچز میں 9 سنچریوں کی مدد سے 7196 رنز بنا لیے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے انضمام الحق 11701 رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔

Advertisement