سری نگر: (دنیا نیوز) بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے، سرچ آپریشن کے دوران ایک گھر تباہ کر دیا جبکہ فائرنگ کر کے معصوم کشمیری شہری بھی شہید کر دیا۔
پلوامہ میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر گھر گھر تلاشی کے دوران اسلحہ چھپانے کا الزام لگا کر غریب کشمیری کا گھر تباہ کر کے اسکے سر سے چھت چھین لی، دوسرے واقعے میں کشمیری نوجوان پر مجاہدین کی مدد کرنے کا الزام لگا کر سرعام گولیوں سے چھلنی کر دیا۔
بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کے بڑھتے واقعات کے سبب کشمیری عوام میں غم وغصہ کی کیفیت بڑھتی جا رہی ہے لیکن بھارتی حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔