کلگام (دنیا نیوز ) مقبوضہ کشمیر میں ضلع کلگام میں ہونے والی شہادتوں پر بھارت کے خلاف حریت کانفرنس کے اعلان پر آج مکمل ہڑتال ہے، ٹرانسپورٹ اور کاروباری مراکز بند ہیں۔
بھارت کے ظلم و جبر کے خلاف پوری مقبوضہ وادی میں ہڑتال ہے، ہر طرح کے کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ بند ہے، حریت کانفرنس نے چند روز قبل چاؤگام ضلع کلگام میں ہونے والی 6 نوجوانوں کی شہادتوں پر بھارت کے خلاف ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔
حریت رہنماؤں کا کہنا ہے بھارت کشمیری نوجوانوں کی نسل کُشی کر رہا ہے۔