خلاصہ
- ممبئی : (دنیا نیوز) ارب پتی تاجر مکیش امبانی کی صاحبزادی ایشا امبانی کی شادی کو بھارت کی مہنگی ترین شادی قرار دیا جارہا ہے، جہاں مہمانوں کے لیے 100 چارٹرڈ طیاروں اور سیکڑوں لگژری گاڑیوں کے ساتھ ساتھ فائیو اسٹار ہوٹلز میں قیام کا انتظام کیا گیا ہے۔
رواں ہفتے ایشا امبانی کی شادی ایک دوسرے ارب پتی کے بیٹے آنند پیرامل سے ہو رہی ہے لیکن شادی کی تقاریب سنیچر سے ہی شروع ہیں جہاں بالی وڈ اسٹارز نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔سنگیت کی تقریب کا آغاز ایشا امبانی کی والدہ انیتا امبانی نے اپنی پرفارمنس سے کیا۔
بالی وڈ کنگ شاہ رخ کے رقص نے تو سب کو خوب ہی محظوظ کیا۔
WATCH: @iamsrk dances on #SayShavaShava with #MukeshAmbani, #NitaAmbani and others at #IshaAmbaniSangeet in Udaipur..
— dna After Hrs (@dnaAfterHrs) December 9, 2018
.
.
.#IshaAmbaniWedding #IshaAnandWedding #IshaAmbaniPreWedding #AnandPiramal #ShahRukhKhan pic.twitter.com/WCnEWRNhVJ
میڈیا کے مطابق مہمانوں کو شادی کی مختلف تقاریب میں شرکت کے لیے 100 چارٹرڈ طیاروں سے لایا گيا ہے۔ سیلیبریٹیز، انٹرٹینمنٹ پر لکھنے والے صحافی، لائف سٹائل میگزن نے شادی کی سرگرمیوں پر نظر رکھی ہوئی ہے اور وہ سوشل میڈیا پر انھیں شیئر بھی کر رہے ہیں۔
.@deepikapadukone does the chogada at #IshaAmbani’s pre-wedding bash. pic.twitter.com/0g5NGQLt0h
— Filmfare (@filmfare) December 10, 2018
اتوار کی شب امریکی گلوکار بیونسے نے سنگیت کی تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور انھوں نے اپنی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں وہ زروجواہر سے بنے لباس میں نظر آ رہی ہیں۔
.jpg)
ان کی شرکت کے بارے میں خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انھوں نے اس کی قیمت لی ہوگی لیکن امبانی کے لیے یہ کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔
دنیا کی بڑی بروکریج ہاؤس کمپنی گولڈ مین سیکس کی چیئرمین اور سی ای او کین ہچنر ، سعودی ارمکو کے چیئرمین خالد الفلیح ، سیمسنگ کے چیئرمین جے لی بھی ادے پور پہنچ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ہائی پروفائل کارپوریٹ لیڈر سینڈرڈ چارٹیڈ بینک کے سی ای او بل ونٹرس ، جے پی مارگن کے چیئرمین نکولس ایگوجین ، اے اینڈ زیڈ کے گروپ ایگزیکٹو فرحان فاروقی ، ورلڈ اکانومک فورم کے فاونڈر اور بھارتیہ ائیرٹیل کے سینل بھارتی متل بھی ادے پور پہنچ گئے ہیں
.jpg)
#IshaAmbani and #AnandPiramal s
— Celebrities Stuff (@celebritiesstuf) December 8, 2018
pre-#wedding festivities are all set to start from tonight in #Udaipur. Here s a glimpse of how the venue is all decked up.
FOLLOW 4 MORE-@celebritiesstuf #celebrities_stuff #IshaKiShaadi #AmbaniWedding #IshaAmbaniWedding #Ambani #NitaAmbani pic.twitter.com/ClZejpwk9Z
مکیش امبانی ریلائنس انڈسٹریز کے مینیجنگ ڈائریکٹر ہیں اور ان کی دولت کا انداز 47 ارب امریکی ڈالر لگایا جاتا ہے۔
اس سے قبل انڈیا کے کسی تاجر کی شادی میں اس قدر دھوما دھام سنہ 2004 میں دیکھی گئی تھی جب لندن میں مقیم ہندوستانی تاجر لکشمی متل نے اپنی بیٹی کی شادی فرانس کے تاریخی محل پیلس آف ورسائے میں کی تھی۔ اس موقعے پر خاندانی دوستوں کو تحفے بھی دیے گئے تھے اور شادی کا مجموعی بل تقریباً ساڑھے پانچ کروڑ امریکی ڈالر آیا تھا۔
نومبر سنہ 2016 میں ایک شادی اس وقت سرخیوں میں آئی تھی جب نوٹ بندی کے دوران انڈیا کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق وزیر جی جناردھن ریڈی کی بیٹی برہمنی کی شادی پر پانچ ارب انڈین روپے کا خرچ آیا تھا۔