نیویارک: (روزنامہ دنیا) امریکی اداکار جیریمی میک لیلن نے اسد عمر کی جانب سے وزارت خزانہ کے قلمدان سے مستعفی ہونے کے بعد خود یہ قلمدان سنبھالنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
ٹوئٹر پر جہاں لوگوں نے اسد عمر کے استعفیٰ سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا وہیں نامور امریکی سٹینڈ اپ کامیڈین اور اداکار جیریمی میک لیلن نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا یہ سن کر افسوس ہوا کہ اسد عمر نے وزیر خزانہ کے قلمدان سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا لیکن میں ان کی جگہ یہ عہدہ سنبھالنے کی پوری کوشش کروں گا۔