: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت مقبوضہ کشمیر پر بننے والی فلم میں برہان وانی کا کردار ادا کرتے نظر آئینگے ۔
نجی ٹی وی کے شو میں پاکستان کے مشہور اداکار ایوب خان کھوسہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی بھارتی دہشتگردی کیخلاف فلم بنائیں گے جس میں عامر لیاقت مرکزی کردار ادا کریں گے۔
اداکار ایوب کھوسہ کا کہنا تھا کہ کشمیر کاز کو اجاگر کرنے کے لیے فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فلم مقبوضہ کشمیر میں شہید ہونیوالے برہان وانی پر بنائی جائے گی۔
ڈاکٹر عامر لیاقت فلم میں مقبوضہ کشمیر تحریک آزادی کے مشہور ہیرو شہید برہان وانی کا کردار ادا کریں گے جس میں ان کا کہنا تھا کہ شہید برہان وانی مقبوضہ کشمیر کے ساتھ ساتھ ہمارے بھی ہیرو ہیں۔
یاد رہے کہ برہان وانی کا تعلق حزب المجاہدین سے تھا جو مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے جنہیں بھارتی سکیورٹی فورسز نے جولائی 2016ء کے دوران بیدردی سے شہید کر دیا تھا۔