لاہور: (ویب ڈیسک ) ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ لنزے لوہان کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ تعلق کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کو ایک انٹرویو کے دوران اُنہوں نے اپنی ذاتی زندگی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ماضی میں مجھے لڑکے نے دھوکا دیا۔
دھوکہ دینے کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا سمیت دیگر جگہوں پر افواہیں گرم ہو گئی تھیں کہ ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ لنزے لوہان اور محمد بن سلمان ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے تاہم بعدا زاں ان کے درمیان علیحدگی ہو گئی اب اس خبر کی تردید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام خبریں بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔
ریڈیو شو کے دوران اداکارہ کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے کبھی بھی میرا کوئی تعلق نہیں، انٹرویو میں لنزے نے بغیر اپنے بوائے فرینڈ کا نام لیتے ہوئے کہا کہ میں کسی کو پسند کرتی تھی لیکن آج ہی ہمارا رشتہ ختم ہو گیا البتہ کوئی نہیں جانتا کہ وہ کون ہیں۔
محمد بن سلمان اور اداکارہ متعدد تقاریب میں ایک دوسرے کے ساتھ دیکھے گئے ہیں، دونوں نے سعودی ولی عہد کے ذاتی طیارے میں بھی سفر کیا ہوا ہے، اداکارہ کے منیجر کا کہنا تھا کہ لنزے اور محمد بن سلمان کی صرف ایک مرتبہ ملاقات ہوئی اور اس بات کو بھی ایک سال گزر چکا ہے۔
لنزے لوہان کے منیجر کا مزید کہنا تھا کہ یہ ملاقات بھی فارمولا ون گرینڈ پریکس ریس کے موقع پر ہوئی تھی، اس وقت لنزے صرف اپنے کیریئر پر فوکس کرنا چاہتی ہیں۔