کورونا مذاق نہیں، اپنے پیاروں کیلئے اپنی حفاظت کریں: بشریٰ انصاری

کورونا مذاق نہیں، اپنے پیاروں کیلئے اپنی حفاظت کریں: بشریٰ انصاری

میڈیا رپورٹ کے مطابق بشری انصاری نے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو سے پاکستانیوں کیلئے ویڈیو پیغام جاری کیا کہ مجھے پاکستان کی بہت یاد آ رہی ہے، آپ لوگ کورونا کو وہم اور مذاق سمجھ کر بازاروں میں گھوم رہے ہیں۔ 

بشریٰ انصاری نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ کورونا دنیا بھر میں ہے مگر باہر کے لوگ بہت احتیاط کر رہے ہیں، اپنے لئے نہیں تو کم از کم اپنے پیاروں کیلئے اپنی حفاظت کریں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔