لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے مشہور گلوکارعلی ظفر نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے لاہور میں مزید لاک ڈاؤن کرنے کی اپیل کردی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی ظفرنے اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ لاہور میں کم از کم 15 دن کے لیے سخت لاک ڈاؤن کردینا چاہیے کیونکہ پورے شہر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔
Dear PM @ImranKhanPTI, CM @UsmanAKBuzdar. Urging you to consider locking down Lahore for 15 days at least as the entire city has become a hot spot for the virus itself with appx 2 million people infected & growing exponentially putting unbearable pressure on the healthcare system
— Ali Zafar (@AliZafarsays) June 12, 2020
علی ظفر نے لکھا کہ اِس وائرس کی وجہ سے اب تک تقریباً 2 ملین یعنی 20 لاکھ کے قریب افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ ہمارے شعبۂ صحت پر اِس وائرس کا گہرا اثر پڑ رہا ہے۔