لاہور: (ویب ڈیسک) مقبوضہ وادی میں قابض اور ظالم بھارتی فوج کی جانب سے یوم عاشور پر پیلٹ گن کے بے دریغ استعمال پر مہوش حیات بھی چپ نہ رہیں اور اسے بڑا ظلم قرار دیا۔
اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں یوم عاشورہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں نکالے جانے والے جلوس پر بھارتی فوج کی جانب سے پیلیٹ گن کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان سر پر چھرہ لگنے کی وجہ سے زخمی ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نواسے کے سامنے نانا شہید، اداکارہ مہوش حیات عالمی دنیا کی خاموشی پر بھڑک اُٹھیں
مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمی نوجوان کے سر سے چھرہ نکالنے کی کوشش کی۔ زخمی نوجوان کی یہ ویڈیو سامنے آںے پر لوگوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا اور معصوم کشمیریوں پر پیلیٹ گن کے استعمال کو بزدلانہ کارروائی قرار دیا۔
مہوش حیات نے زخمی ہونے والے نوجوان کی ویڈیو پر ردعمل میں کہا کہ میں ظلم کے خلاف کشمیری عوام کی مزاحمت کو سلام پیش کرتی ہوں، اگر بین الاقوامی برادری انہیں فراموش کردے تب بھی ان کشمیریوں کی صدا ہمیشہ ان پر مسلط کردہ جنگی جرائم سے بلند ہی رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی صحافت کشمیر کے حق میں بولنے سے نہیں روک سکتی: مہوش حیات
I salute the resilience of #Kashmir ppl against oppression.Their voice will always be louder than any war crimes inflicted upon them even if the Intl community has forsaken them!
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) August 31, 2020
~Bol k lab āzād hain tere
bol zabān abtk terī hai
terā sutvāñ jism hai tera
bol k jaañ abtk teri hai https://t.co/54wU4R9IX4
مہوش حیات نے فیض احمد فیض کی شاعری کے ذریعے کشمیریوں کے حوصلوں کی عکاسی کرتے ہوئے کہا کہ
بول کے لب آزاد ہیں تیرے
بول زباں اب تک تیری ہے
تیرا ستواں جسم ہے تیرا
بول کہ جاں اب تک تیری ہے