استنبول: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کاموں میں سب سے آگے رہنے والی شنیرا اکرم ترکی کے شہر استنبول کے غروب آفتاب کی دیوانی ہوگئیں جس کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور اُن کی اہلیہ شنیرا آج کل ملک ترکی میں چھٹیاں گُزرا رہی ہیں اور وہ سوشل میڈیا پر مختلف تصاویر اور پیغامات بھی جاری کرتی نظر آرہی ہیں۔
شنیرا نے حال ہی میں سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ترکی کے شہر استنبول کی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں غروب آفتاب کا خوبصورت منظر دکھایا گیا ہے۔
انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویر کے کیپشن میں شنیرا نے لکھا کہ غروب آفتاب کا حسین منظر دیکھ کر یقین ہوگیا ہے کہ استنبول واقعی میں ایک خوبصورت شہر ہے۔
شنیرا کی پوسٹ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی استنبول کی محبت میں گرفتار نظر آرہے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل شنیرا اکرم نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا تھا کہ جی ہاں! مجھے بھی ایسا لگتا ہے کہ میں ترکی کی محبت میں گرفتار ہوگئی ہوں۔
Ok so think I am also in love with Turkey! Definitely up there as one of the coolest countries on the planet #VisitTurkey
— Shaniera Akram (@iamShaniera) October 22, 2020
شنیرا نے لکھا تھا کہ ’یقینی طور پر ترکی یہاں زمین پر ٹھنڈے ممالک میں سے ایک ہے۔‘
سابق کرکٹر کی اہلیہ نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ میں VisitTurkey بھی استعمال کیا تھا۔
اس کے علاوہ شنیرا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ترکی کی روایتی ’بریڈ‘ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’گُڈ مارننگ ترکی۔‘