وزیراعظم ایسے سپاہی ہیں جو لوگوں کے حقوق کیلئے لڑ رہے ہیں: شان شاہد

وزیراعظم ایسے سپاہی ہیں جو لوگوں کے حقوق کیلئے لڑ رہے ہیں: شان شاہد

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

شان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ کچھ سپاہی صرف اپنی عظمت کے لیے لڑتے ہیں لیکن کچھ سپاہی ایسے بھی ہیں جو لوگوں کے حقوق کے لیے لڑتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شان شاہد وزیراعظم عمران خان کی صلاحیتوں کے معترف

انہوں نے لکھا کہ دشمنوں کے جھوٹ میں یوں تو بہت طاقت ہوتی ہے لیکن اختتام پر جیت ہمیشہ سچائی کی ہی ہوتی ہے۔

شان نے عمران خان کے لیے مزید لکھا کہ ہماری سچائی ہماری امید۔