رابی پیر زادہ کا آرمی چیف کو خراج تحسین، خوبصورت پورٹریٹ بنا دیا

رابی پیر زادہ کا آرمی چیف کو خراج تحسین، خوبصورت پورٹریٹ بنا دیا

رابی پیر زادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ہاتھ سے بنائی گئی آرمی چیف کی پینٹنگ شیئر کی اور کہا میں نے اس پینٹنگ سے ہمارے آرمی چیف کو خراج تحسین پیش کیاہے، میری دعا ہے کہ آپ صحت و تندرستی اور ایمان سے بھرپور لمبی زندگی گزاریں۔

انہوں نے ٹویٹ میں اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کاش میں یہ آرٹ ورک آپ کو بطور تحفہ پیش کر سکتی۔میرے والد آرمی آفیسر تھے، اس لیے میرے دل میں فوج کی عزت بہت زیادہ ہے، ان کی بہادری اور قربانیوں کی بدولت ہماری آزادی، خود مختاری ، امن اور سلامتی قائم ہے

آخر میں انہوں نے @OfficialDGISPR کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔