ترک اداکار ’عبدالرحمان‘ کی دل دل پاکستان گانے کی ویڈیو وائرل

Published On 02 March,2021 05:11 pm

انقرہ: (ویب ڈیسک) چند روز قبل پاکستانی اداکارہ ریما خان نے ترکی کے مشہور ڈرامے ارطغرل غازی میں جنگجو عبدالرحمان کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار جلال آل سے دل دل پاکستان کا نعرہ لگوایا تھا اب ایک مرتبہ پھر ترک اداکار کی ’دل دل پاکستان‘ گانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی تاریخ پر مبنی ترک ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ کی پاکستان میں مقبولیت کے بعد دونوں ممالک کے فنکاروں میں قربت دیکھنے میں آئی ہے جہاں ڈرامے میں مختلف کردار ادا کرنے والے ترک اداکاروں نے پاکستان کا دورہ کیا وہیں پاکستان کے نامور فنکاروں نے بھی ترکی کا دورہ کیا۔

گزشتہ سال پاکستان کے کامیاب ترین ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم‘ ہو میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید نے پچھلے ماہ ترکی کا دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ اداکارہ ریما خان سمیت دیگر اداکار موجود تھے۔ اس موقع پر ریما نے ترک اداکار جلال آل کے ہمراہ پاکستانی گیت بھی گنگنایا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ریما خان نے ترک اداکار سے دل دل پاکستان کا نعرہ لگوا دیا

دوسری طرف اداکار عمران عباس نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جو چند ہی گھنٹوں میں وائرل ہوگئی۔ کیپشن میں اداکار نے لکھا کہ اللہ پاکستان اور ترکی کا بھائی چارہ اسی طرح قائم ودائم رکھے۔

ویڈیو میں عمران عباس اور ارطغرل غازی میں کمانڈرعبدالرحمان کا کردار ادا کرنے والے اداکار جلال آل گاڑی میں ایک ساتھ سفر کررہے ہیں اس موقع پر دونوں نے ملکر ’دل دل پاکستان‘ گایا۔

Advertisement