لاس اینجلس: (روزنامہ دنیا) امریکی گلوکارہ برٹنی سپیئرز نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی زندگی پر بنائی جانے والی دستاویزی فلم فریمنگ برٹنی سپیئرز دیکھنے کے بعد بہت شرمندہ ہوئیں اور دو ہفتے تک روتی رہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے دستاویزی فلم نہیں دیکھی تھی لیکن جب انہوں نے اسے دیکھا تو بہت شرمندہ ہوئیں ۔ا نہوں نے کہا کہ وہ اب بھی اس کیلئے کبھی کبھی روتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ ان کی زندگی بارے قیاس آرائیاں کی جاتی رہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی پوری زندگی کو ہمیشہ جج کیا گیا اور اس فلم کے ذریعے ان کی زندگی کو لوگوں کے سامنے بھی پیش کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ہمیشہ میڈیا اور لوگوں کے سامنے شرمندہ کیا جاتا ہے اور ان کی تذلیل کی جاتی ہے ۔