’’غزہ کے بچے بڑے نہیں ہوتے‘‘ جیکی چن آبدیدہ

Published On 01 January,2026 11:10 am

ہانگ کانگ: (ویب ڈیسک) چین سے تعلق رکھنے والے ہالی وڈ اداکار جیکی چن بھی غزہ پر اسرائیل کی جانب سے ڈھائی گئی قیامت پر جذباتی ہوگئے۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ظلم کی انتہا کی جا رہی ہے اور اسرائیلی بربریت کی وجہ سے بچے اور خواتین بھی محفوظ نہیں ہیں، دو سال میں 70 ہزار سے زیادہ فلسطینی غزہ میں قتل کیے جا چکے ہیں جن میں 20 ہزار سے زیادہ بچے ہیں۔

ہالی وڈ اداکار جیکی چن نے غزہ کے ایک بچے کی ویڈیو دیکھی تو آبدیدہ ہوگئے اور دنیا کو بتایا کہ فلسطینی بچے سے پوچھا گیا تھا بڑے ہو کر کیا بنو گے؟ تو بچے نےکہا کہ ہمارے علاقے کے بچے بڑے نہیں ہوتے۔

ہالی وڈ سٹار نے کہا کہ ہر روز بمباری کی زندگی دکھاتی ہےکہ بڑھنا نعمت ہے، ان لوگوں کو مبارکباد جو بچپن سے بڑھاپے تک پہنچ سکے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں انسان دوست افراد نے اسرائیل کی بربریت کی مذمت کی ہے مگر اسرائیلی دہشت گردی رکنے کا نام نہیں لے رہی۔