برطانیہ میں معروف اداکارہ امانی ڈایا چاقو کے وار سے قتل

Published On 26 December,2025 11:45 am

لاس اینجلس: (ویب ڈیسک) برطانیہ میں معروف اداکارہ امانی ڈایا سمتھ کو نیو جرسی میں اپنے مکان میں چاقو مار کر قتل کر دیا گیا۔

امانی ڈایا سمتھ سٹیج پر پیش کی جانے والی فلم دی لائن کنگ میں ینگ نالا کے کردار سے شہرت رکھتی تھیں، ان کی عمر 25 برس تھی۔

لندن کی مڈل سیکس کاؤنٹی کے پراسیکیوٹر آفس کے مطابق صبح 9 بج کر 18 منٹ پر گروو ایونیو پر واقع ایک رہائش گاہ میں چاقو سے حملے کی اطلاع پر 911 کال موصول ہوئی، پولیس موقع پر پہنچی تو امانی اسمتھ کو شدید زخمی حالت میں پایا گیا۔

امانی ڈایا کو انہیں فوری طور پر رابرٹ وُڈ جانسن یونیورسٹی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں، پولیس نے مقتولہ کے 35 سالہ بوائے فرینڈ جارڈن ڈی جیکسن اسمال کو گرفتار کرلیا ہے۔

پراسیکیوٹر آفس کے مطابق امانی سمتھ اور جارڈن ایک دوسرے کو پہلے سے جانتے تھے، اس لیے یہ واقعہ کسی اتفاقی تشدد کا نتیجہ نہیں تھا، ابتدائی تفتیش کے بعد جارڈن جیکسن-اسمال کو بغیر کسی مزاحمت کے گرفتار کیا گیا۔

اداکارہ کے دوست پر فرسٹ ڈگری قتل، سیکنڈ ڈگری بچے کی فلاح کو خطرے میں ڈالنے، تھرڈ ڈگری غیر قانونی مقصد کے لیے ہتھیار رکھنے اور فورتھ ڈگری غیر قانونی طور پر ہتھیار رکھنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

امانی اسمتھ کے پسماندگان میں ان کا 3 سالہ بیٹا، والدین، دو کم عمر بہن بھائی اور دیگر قریبی رشتہ دار شامل ہیں۔