کورونا وائرس بھارتی فلم انڈسٹری کے ایک اور معروف ہدایتکار کی جان نگل گیا

کورونا وائرس بھارتی فلم انڈسٹری کے ایک اور معروف ہدایتکار کی جان نگل گیا

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 53 سالہ ہدایتکار تھامیرہ کا اصلی نام شیخ داؤد تھا اورگزشتہ دنوں ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔

ہدایتکار کورونا کی تشخیص کے بعد چنئی کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے، کچھ دن قبل ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا تھا لیکن کورونا کے باعث ہونے والی پیچیدگیوں نے صحت کے مسائل لاحق کردیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کی زد میں آ کر ایک اور معروف بھارتی اداکار چل بسا

تھامیرہ آج صبح چنئی کے مقامی ہسپتال میں انتقال کرگئے، ان کے انتقال پر بھارتی فلم انڈسٹری میں سوگ کی فضا ہے اور نامور شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

تھامیرہ نے 2010 میں فلمی کیرئیر کا آغاز کیا اور مختصر کیرئیر میں کئی سپرہٹ فلمیں دیں۔