’بھر دو جھولی میری یا محمدﷺ‘ امجد صابری کے بیٹے کی آواز میں ویڈیو وائرل

Published On 03 May,2021 05:06 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف مرحوم قوال امجد صابری کے بیٹے کی آواز میں ’بھر دو جھولی‘ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے معروف قوال امجد صابری کے بیٹے مجدد امجد صابری کی آواز میں ’بھر دو جھولی میری یا محمد ﷺ‘ خوب وائرل ہوگئی۔

مداحوں نے مجدد امجد صابری کی آواز کی خوب سراہا اور ان کی آواز کو بالکل والد امجد صابری کی آواز تشبیہہ دی۔

مداحوں نے کہا کہ آواز سن کرایسا لگتا ہے کہ امجد صابری واپس آگئے ہوں۔ ایک اور مداح نے کہا کہ مجدد امجد صابری کی آواز نے دل جیت لیے۔

واضح رہے کہ 22 جون کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے امجد صابری کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔
 

Advertisement