بشریٰ انصاری کی بہن وینٹی لیٹر پر، اداکارہ کی دعا کیلئے اپیل

Published On 03 May,2021 05:43 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے وینٹی لیٹر پر موجود بہن سنبل شاہد کی صحتیابی کے لیے مداحوں سے درد مندانہ اپیل کردی ان کا کہنا ہے کہ میری بہن کی زندگی کے لیے دُعا کریں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن سنبل شاہد جو ان دنوں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد مقامی ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر ہیں جن کیلئے اداکارہ نے جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔

انسٹاگرام پر بشریٰ انصاری نے ایک تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ہمراہ صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان اور معروف فلمساز و ہدایتکار عاصم رضا بھی موجود ہیں۔ بشریٰ انصاری نے کیپشن میں لکھا کہ یہ ابھی کچھ دن پہلے کی ہی تصویر ہے۔

اداکارہ نے افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ دن میری بہن کی وجہ سے ہمارے لیے شدید تکلیف دہ رہیں گے۔

اُنہوں نے صارفین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’براہِ کرم! میری بہن سنبل کی زندگی کے لیے دُعا کریں۔

بشریٰ انصاری کی پوسٹ پر فنکاروں سمیت صارفین کی بڑی تعداد اداکارہ سنبل شاہد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔

واضح رہے کہ لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری اور اسماء عباس کی بہن سنبل شاہد کورونا میں مبتلا ہیں جس کے باعث ان کی حالت تشویش ناک ہوگئی ہے۔

سنبل شاہد کو بگڑتی صحت کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا جس کے بعد اداکارہ اسما عباس نے مداحوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ان کی بہن سنبل شاہد کی صحت کے لکیے دعا کریں کیونکہ ان کی حالت تشویش ناک ہے۔

قبل ازیں بشریٰ انصاری نے اپنی بہن کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔
 

Advertisement