ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ دیپکا پاڈوکون بھی عالمی وبا کورونا کا شکار ہو چکی ہیں، ان کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ خبریں ہیں کہ وہ ان دنوں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ بنگلور شہر میں ہیں۔ کہا جا رہا ہے پورا خاندان ہی اس وبائی مرض سے متاثر ہو چکا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پاڈکون کے والد، والدہ اور بہن بھی وائرس میں مبتلا ہیں۔ اداکارہ کے والد پرکاش پاڈوکون بنگلور کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں تاہم کہا جا رہا ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ انھیں چند دنوں میں ڈسچارج کر دیا جائے گا جبکہ والدہ اور بہن کا گھر میں ہی علاج ہو رہا ہے۔
کورونا نے بھارت میں تباہی مچا رکھی ہے، ایک ہی روز میں مزید 3 ہزار 438 افراد ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 22 ہزار سے تجاوزکر گئی۔ 3 لاکھ 55 ہزار سے زائد کیسز بھی سامنے آگئے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا سے بھارت میں تباہی، ایک روز میں 3 لاکھ 55 ہزار سے زائد کیسز رجسٹرڈ
بھارت میں کورونا وائرس بے قابو، مثبت کیسز کی شرح 19 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔ ایک ہی روز 3 لاکھ 55 ہزار نئے مریض سامنے آئے، مزید 3 ہزار 438 افراد ہلاک ہو گئے، مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 22 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کی کمی سے لوگوں اپنی مدد آپ کے تحت مریضوں کے لیے آکسیجن کا انتظام کرنے پر مجبور ہیں۔ اتر پردیش کے شہر غازیہ آباد میں کورونا کے مریضوں کو آکسیجن دینے کا اہتمام کیا گیا ہے۔