نئی دلی: (دنیا نیوز) کورونا نے بھارت میں تباہی مچا رکھی ہے، ایک ہی روز میں مزید 3 ہزار 438 افراد ہلاک ہوگئے، مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 22 ہزار سے تجاوزکر گئی۔ 3 لاکھ 55 ہزار سے زائد کیسز بھی سامنے آگئے۔
بھارت میں کورونا وائرس بے قابو، مثبت کیسز کی شرح 19 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔ ایک ہی روز 3 لاکھ 55 ہزار نئے مریض سامنے آئے، مزید 3 ہزار 438 افراد ہلاک ہو گئے، مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 22 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کی کمی سے لوگوں اپنی مدد آپ کے تحت مریضوں کے لیے آکسیجن کا انتظام کرنے پر مجبور ہیں۔ اتر پردیش کے شہر غازیہ آباد میں کورونا کے مریضوں کو آکسیجن دینے کا اہتمام کیا گیا ہے۔