بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت بھی کورونا وائرس کا شکار

Published On 08 May,2021 01:38 pm

نئی دلی: (ویب ڈیسک) بھارت کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی۔ انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

اداکارہ نے انسٹا گرام پر جاری پوسٹ میں مداحوں کو بتایا کہ  میں پچھلے کچھ دنوں سے اپنی آنکھوں میں ہلکی سی جلن کے ساتھ جسم میں تھکن محسوس کر رہی تھی، ہماچل پہنچنے کے بعد میں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آگیا ہے۔ 

کنگنا رناوت نے بتایا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے، لیکن انہیں یہ اندازہ بالکل نہیں تھا کہ کورونا وائرس ان کے جسم میں پارٹی کر رہا ہوگا۔

اداکارہ نے لکھا کہ  میں اسے جلد شکست دے دوں گی، براہِ کرم کسی کو خود پر حکمرانی کرنے نہ دیں، آپ جس چیز سے جتنا ڈریں گے وہ آپ کو اتنا ہی ڈرائے گی۔ 

واضح رہے کہ بھارت میں ایک دن میں کورونا سے ریکارڈ 4 ہزار سے زائد اموات رپورٹ ہوئی ہیں، بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران 4187 اموات جبکہ 4 لاکھ ایک ہزار 78 کیس رپورٹ ہوئے۔
 

Advertisement