لاہور: (روزنامہ دنیا) محرم الحرام کے احترام میں فنکاروں نے شوبز مصروفیات ترک کرکے مجالس کا سلسلہ شروع کردیاہے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ سدرہ نور کے گھر گزشتہ روز مجلس عزا کا اہتمام کیاگیا اورنیاز تقسیم کی گئی،ذاکرہ نے واقعہ کربلا بیان کیا ۔مجلس میں میگھا،آفرین پری ، نادیہ علی ،ماہم نعیم، صائمہ جہاں، ٹمی رائے ،خوشبو اور سنیہ سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔
سدرہ نور کا کہنا تھا کہ واقعہ کربلا ہمیں اسلام کی سربلندی کیلئے ثابت قدم رہنے کا درس دیتاہے ۔فنکار محرم الحرام میں تمام مصروفیات ترک کرکے مجالس اور نذرونیاز پرتوجہ دیتے ہیں ۔