فلم کی پروموشن میں رکاوٹ، کنگنا انسٹاگرام پر برہم

فلم کی پروموشن میں رکاوٹ، کنگنا انسٹاگرام پر برہم

اداکارہ نے انسٹا گرام سٹوری کے ذریعے انسٹا گرام انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی پروفائل میں نئی فلم کے ٹیلر کا لنک لگانا چاہتی ہوں چونکہ میرا اکاؤنٹ ویریفائیڈ ہے اس کے باوجود مجھے پروفائل میں ردوبدل کیلئے انسٹاگرام سے اجازت لینے کی ضرورت پڑتی ہے، بھارت میں موجود آپ کی ٹیم مجھے کہتی ہے کہ انہیں اپنے بین الاقوامی مالکان سے اجازت لینی ہوتی ہے۔

کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ اس مسئلے کو ایک ہفتہ گزر چکا ہے اور مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ میں بے وقوف گوروں کے ایک گروہ کی غلام ہوں، اپنے ایسٹ انڈیا کمپنی کے رویے کو تبدیل کریں۔ اس طرح کا غیر پیشہ وارانہ رویہ کسی صورت قابل برداشت نہیں ہے۔