میشا شفیع، علی ظفر جنسی ہراسگی کیس: اداکارہ عفت کے وارنٹ گرفتاری جاری

Published On 08 September,2021 10:09 pm

لاہور: (دنیا نیوز) عدالت نے ادکارہ عفت عمر کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کے الزامات کا مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ضلع کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ یوسف عبد الرحمن نے کیس کی سماعت کی، جوڈیشل مجسٹریٹ نے ادکارہ عفت عمر کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جبکہ شریک ملزم علی گل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کرلیا اور شریک ملزم لینا غنی ،فیضان رضا،فریحہ ایوب اور حسیم الزماں کی مستقل حاضری معافی کی درخواستیں بھی مسترد کردیں۔عدالت نے کیس کی کارروائی 6اکتوںر تک ملتوی کردی۔

ایف آئی اے نے گلوکارہ میشا شفیع، عفت عمر سمیت دیگر کے خلاف چالان جمع کرارکھا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق میشا شفیع ،عفت عمر سمیت دیگر نے سوشل میڈیا پر علی ظفر پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے، ملزمان نے علی ظفر پر لگائے گئے الزامات کے شواہد نہیں دیے۔
 

Advertisement