تازہ ترین
  • بریکنگ :- لاہور:قیمتوں میں مزیداضافہ مسئلےکاحل نہیں ہے،شہبازشریف
  • بریکنگ :- مسئلہ حکمرانوں کی نااہلی اورکرپشن ہے،اپوزیشن لیڈرشہبازشریف
  • بریکنگ :- حکومت ملکی معیشت کانائن الیون کرچکی ہے،شہبازشریف
  • بریکنگ :- حکومت کومعیشت کی" الف ب" بھی معلوم نہیں،شہبازشریف
  • بریکنگ :- قوم کومہنگائی سےمارنےکےبجائےعمران خان گھرچلےجائیں،شہبازشریف
  • بریکنگ :- شہبازشریف کی گیس کی قیمتوں میں 35فیصداضافےکی تجویزکی مذمت
  • بریکنگ :- لاہور:حکومت آئی ایم ایف کی شرائط پوری کررہی ہے،شہبازشریف
  • بریکنگ :- حکومت نےقوم سےٹیکس فری بجٹ کاجھوٹ بولاتھا،شہبازشریف
  • بریکنگ :- ہم نےجوکچھ کہاآج سچ ثابت ہورہاہے،اپوزیشن لیڈرشہبازشریف
  • بریکنگ :- کہاتھابجٹ کےبعدمہنگائی اورٹیکسوں کانیاسیلاب آئےگا،شہبازشریف
  • بریکنگ :- گیس کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کی ایک اورسنگین حماقت ہے،شہبازشریف
  • بریکنگ :- عوام مزیدمہنگائی برداشت نہیں کرسکتے،ظلم درظلم بندکیاجائے،شہبازشریف
  • بریکنگ :- عمران خان اپنی حماقتوں سےملک میں خانہ جنگی کرانےپرتلےہیں،شہبازشریف
  • بریکنگ :- پہلےہی گیس اوربجلی کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ ہوچکاہے،شہبازشریف

بشریٰ انصاری کی عمر شریف کو بیرونِ ملک بھیجنے کی اپیل

Published On 14 September,2021 09:58 am

لاہور:(روزنامہ دنیا) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے لیجنڈری کامیڈین عمر شریف کو علاج کیلئے بیرونِ ملک بھیجنے کی اپیل کر دی۔

 

میڈیا رپورٹ کے مطابق بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر اُن کی جلد صحتیابی کیلئے دُعا بھی کی ہے ۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ‘براہِ کرم! عمر شریف کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا کریں۔اُنہوں نے لکھا کہ ‘عمر شریف ایک سچے فنکار ہیں جو ہمیشہ اپنے مہربان دل سے ہر ایک کے چہرے پر مُسکراہٹ لاتے ہیں۔

بشریٰ انصاری نے لکھا کہ ‘ہمیں عظیم فنکار عمر شریف کو وہی عزت دینی چاہیے جس کے وہ حقدار ہیں ۔ اداکارہ نے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ‘برائے مہربانی! عمر شریف کو درکار علاج کیلئے بیرون ملک بھیجیں۔ یاد رہے کہ سینئر اداکار کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان سے اپنے بہتر علاج کیلئے مدد کی اپیل کی گئی ہے جس کے بعد وزیرِ اعظم آفس کی جانب سے انہیں بہتر علاج کیلئے مدد کی مکمل یقین دہانی کر ائی گئی ہے۔