عامر خان کے باڈی گارڈ خبروں میں، سالانہ تنخواہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

Published On 16 September,2021 07:37 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور عامر خان ایک فلم میں کام کے عوض کروڑوں روپے وصول کرتے ہیں ہر کوئی ان کی نئی فلم کے آنے سے متعلق جاننا چاہتا ہے، تاہم عامر خان کے باڈی گارڈ ان دنوں خبروں میں ہیں۔ کیونکہ آپ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ وہ بھی سالانہ تنخواہ کروڑوں روپے لیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ میں کی فلموں میں ہم اکثر ہیرو کے ہاتھوں ولن اور ساتھیوں کی پٹائی کے مناظر دیکھتے ہیں تاہم سکرین سے ہٹ کر ان  طاقتور  ہیروز کو بھی سکیورٹی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس مقصد کے لیے باڈی گارڈز کی خدمات حاصل کرتے ہیں اور بھاری معاوضہ ادا کرتے ہیں۔ لوگ اکثر جاننے کی خواہش رکھتے ہیں بالی وڈ کی سلیبریٹیز کے باڈی گارڈز کی تنخواہیں کتنی ہوتی ہیں۔ آپ سن کر حیران ہونگے کہ بالی وڈ کی سلیبریٹیز باڈی گارڈز کو سالانہ کروڑوں تنخواہ کی مد میں ادا کرتے ہیں۔

بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنے باڈی گارڈ کو جنہوں نے سکول میں ہی پڑھائی کو خیرباد کہہ دیا تھا کو کتنا معاوضہ دیتے ہیں۔ اس سے قبل شاہ رخ خان، سلمان خان اور امیتابھ بچن کے باڈی گارڈز کی تنخواہیں انٹرنیٹ پر وائرل ہوچکی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے مشہور اداکار عامر خان کے باڈی گارڈ یوراج گھورپڑے نے سکول چھوڑنے کے بعد چھوٹی موٹی نوکریاں کرنے کے بعد 16 برس کی عمر میں سکیورٹی ایجنسی میں ملازمت اختیار کرلی۔

ان کی قسمت میں کچھ اور ہی لکھا تھا جس کی وجہ سے یہ ملازمت حاصل کرنے کے بعد انہیں اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا موقع میسر آیا۔ عامر خان کے باڈی گارڈ یوراج گھورپڑے کی سالانہ تنخواہ سن کر آپ حیران رہ جائینگے ، وہ سالانہ 2 کروڑ روپے تنخواہ وصول کرتے ہیں۔

حال ہی میں مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ساتھی اداکارہ کرینہ کپور خان کے ساتھ دیکھے گئے ہیں اور ایسا لگا جیسے وہ کسی فلم کے موضوع پر بات کر رہے تھے۔ کرینہ اپنے معمول کے ڈریس میں دیکھی گئیں جبکہ اداکار کو کچھ مختلف انداز میں دیکھا گیا، شاید یہ ان کے کردار کا لباس تھا۔

Advertisement