مصروفیت کے باعث شوہر کی سرگرمیوں کی خبر نہ رکھ سکی: شلپا شیٹی

مصروفیت کے باعث شوہر کی سرگرمیوں کی خبر نہ رکھ سکی: شلپا شیٹی

میڈیا رپورٹ کے مطابق 14 سو صفحات پر مشتمل چارج شیٹ میں شلپا نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ انہیں شوہر کے ویب سائٹ چلانے یا اس قسم کے کسی بزنس کے بارے میں علم نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ وہ یہ بھی نہیں جانتیں کہ اس ویب سائٹ سے آنے والے پیسے کہاں ہیں۔

واضح رہے کہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو 19 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا، ان پر غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے کا الزام ہے۔